نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھہ (این او سی) کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے کراچی شرقی کے رہائشی بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1کی تصدیق کی ہے۔
نئے پولیو کیس کے بعد 2024 میں ملک بھر سے رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی کل تعداد 70 ہوگئی۔
این او سی کے مطابق متاثرہ بچے میں 21 دسمبر 2024 کو بچے میں پولیو کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔
سال 2024میں کراچی ایسٹ سے پولیو کے 2کیس رپورٹ ہوئے اور سندھ بھر سے 20 پولیو کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔