قومی ادارہ صحت (این آئی سی) کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے پہلے سے پولیو سے متاثرہ 17 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی1) وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بلوچستان میں پولیو وائرس سے 27 بچے متاثر ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، ڈی جی خان، لکی مروت، بہاولپور، گوجرانوالہ، رحیم یار خان اور لاہور کے سیوریج کے نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس کی تصدیق کے لیے سیوریج کے نمونے دسمبر 2024 میں لیے گئے تھے۔