وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر صہیونی قابض افواج کی بمباری کے میں ایک طبی عملے کے رکن سمیت تین فلسطینی شہید ہو گئے۔
مرکزی غزہ میں بوریج اور نصیرات پناہ گزین کیمپوں میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فورسز کے توپ خانے کے حملے کے بعد متاثرین میں سے دو کو متعدد زخمی افراد کے ساتھ،نصیرات کے العودہ اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسرائیلی فوجی گاڑیوں کی غزہ شہر کے شمال مغربی علاقوں پر شدید گولہ باری جاری ہے، صہیونی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر حملوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین کے جنوب میں واقع قصبے جابہ کے قریب آج صبح سویرے اسرائیلی قابض فوج کی گولہ بارود سے دو بچے زخمی ہو گئے۔
فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق اس کی ہنگامی ٹیموں نے دو زخمی بچوں کو طبی مراکز تک پہنچایا۔ ایک 15 سالہ لڑکا گولی لگنے سے زخمی ہوا، جب کہ دوسرا 13 سالہ، بچہ پاؤں میں چھرے لگنے سے زخمی ہوا۔