دی لانسیٹ جریدے میں شائع ہونے والے لندن سکول آف ہائیجین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن، یل یونیورسٹی اور دیگر اداروں کے ماہرین تعلیم کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سا 30 جون تک 55,298 سے 78,525 کے درمیان اموات ہوچکی تھیں۔
لانسیٹ طبی جریدے کی رپورٹ کے مطابق جنگ کے پہلے نو ماہ میں ہونے والی اموات کی اصل تعداد سرکاری تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔
نئی تحقیق میں فلسطینی وزارت کے اعداد و شمار، آن لائن سروے اور سوشل میڈیا پر دکھائی گئی اموات کا تجزیہ کیا گیا۔ ؎
تحقیقی رپورٹ کے مطابق اس وقت تک غزہ میں 55,298 اور 78,525 کے درمیان اموات ہوئیں ہیں۔تاہم مرنے والوں کی تعداد کا قریب ترین اندازہ 64,260 اموات کا لگایا گیا ہے۔
رپوٹ کے مطابق غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 41 فیصد کم شمار کی گئی ہے۔ تحقیق کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 59.1 فیصد خواتین، بچے اور 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد تھے۔
دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جارحیت میں زخمیوں کی تعداد 109,660 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے صہیونی حملوں میں مزید 28 فلسطینی شہید ہو گئے۔