خبر رساں ادارے رائیٹرز مے مذکرات میں شریک عہدیدار کے حولاے سے بتایا کہ حماس ، اسرائل جنگ بندی میں ثالث کا کاردار ادا کرنے والے ملک قطر نے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا حتمی مسودہ فریقین کے حوالے کر دیا ہے۔
عہدیدار نے بتایا کہ دوحہ میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ، نو منتخب صدر ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اور قطر کے وزیر اعظم کے درمیان بات چیت کے بعد مذاکرات کے عمل میں آدھی رات کے بعد پیش رفت ہوئی۔
دوسری جانب وائٹ ہاوس کے بیان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اتوار کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
امریکی حکام 20 جنوری کو بائیڈن کے بطور امریکی صدر عہدہ چھوڑنے سے پہلے غزہ کے یرغمالیوں اور جنگ بندی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بائیڈن اور نیتن یاہو نے غزہ میں لڑائی روکنے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدے تک پہنچنے کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وائٹ ہاوس کے مطابق صدر بائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی، انسانی امداد میں اضافے اور معاہدے کے تحت لڑائی روکنے پر زور دیا۔