فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 19مزید افراد شہید ہوگئے۔ جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 46,584 ہوگئی۔
وزارت صحت نے بتایا کہ 15 ماہ سے زیادہ عرصے کی لڑائی میں کم از کم 109,731 نہتے شہری بھی زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بحریہ کے جہازوں نے غزہ کے ساحلی پٹی کے خیموں پر فائرنگ کی۔
دیر البلاح کے مشرقی علاقوں میں بھی اسرائلی فوج نے بمباری کی ہے۔
رپوٹ کے مطابق اسرائیلی بحریہ کے جہاز غزہ کے ساحلوں کے قریب پہنچ گئے ہیں اور عارضی خیموں پر فائرنگ کی ہے۔
اسرائیل کی بے دریغ وحشیانہ کارروائی کے باعث 400,000 سے زیادہ فلسطینی نقل مکانی پر مبور ہوئے ہیں اور اس وقت غزہ شہر میں پھنسے ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں امدادی کارکنوں کو سیکیورٹی خدشات اور رسائی کی پابندیوں کے باعث ضرورت مند خاندانوں کو موسم سرما کی کٹس پہنچانے میں اہم چیلنجز کا سامنا ہے۔
اقوام متحدہ نے سوشل میڈیا یکس پر پوسٹ میں کہا کہ سب سے زیادہ کمزور لوگوں تک پہنچنے اور جان بچانے کے لیے محفوظ رسائی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔