نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے ملک میں 2024 کے 71 ویں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کیس کی تصدیق کی ہے۔
پولیو سے متاثرہ بچے کا تعلق جیکب آباد سے ہے۔ بچے میں پولیو وائرس کی علامات 27 دسمبر 2024 کو ظاہر ہوئیں ۔
جیکب آباد میں 2024 میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔
بلوچستان سے پولیو کے 27، سندھ اور خیبر پختونخوا سے 21، 21 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو کا ایک ایک کیس سامنے آیا۔