جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے مختلف حصوں میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی آمد ورفت کی روک تھام کے لیے پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے ایدھی فاونڈیشن سے رابطہ کر لیا۔
پی اے اے انتظامیہ نے ایدھی فاونڈیشن کو مراسلہ ارسال کیا۔ جس میں آگاہ کیا گیا کہ جنرل ایوی ایشن ایریا میں کتوں کی آمد و رفت ہے جو فلائٹ سیفٹی،طیاروں اور انسانی جانوں کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔۔۔۔۔
ایئرپورٹ جنرل ایوی ایشن ایریا پر آوارہ کتوں کا گشت، طیاروں کے لیے شدید خطرات
منیجر ایریا سائیڈ، اکرام بیگ نے ایدھی فاونڈیشن کو ارسال مراسلے میں درخواست کی کہ ایدھی فاونڈیشن کا عملہ ایئرپورٹ کی حدود کا معائنہ کر کے آواہ کتوں کو پکڑنے اور ان کو ختم کرنے کے لیے اپنا عملہ تعینات کرے۔