پاکستان کا مقامی سطح پر تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائیٹ خلاء میں بھیج دیا گیا۔ سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تقریب کراچی سپارکو کمپلیکس میں منعقد کی گئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی ممبر اسپیس ٹیکنالوجی سپارکو، ڈاکٹر علی کامران تھے۔
سپارکو ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سیٹلائیٹ خلائی تحقیق میں خود انحصاری اور تکنینکی مہارت کی طرف اہم کلیدی کردار ادا کرےگا۔
مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائیٹ زراعت، کاشتکاری، آبپاشی اور فصل کی پیداوار کی پیش گوئی میں مدد کریگا۔
الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ قدرتی وسائل کی موثر نگرانی اور انتظام ،آفات سے نمٹنے ،شہری منصوبہ بندی اور زرعی ترقی کے نظام میں بھی مدد کرے گا۔
سیٹلائٹ کی تیاری کے مختلف مراحل اور خلا میں کامیاب لانچنگ کی ویڈیو دکھائی گئی جس پر ہال میں نعرہ تکبیر کی آواز بلند کی گئی۔