افغان وزارت خارجہ کے مطابق افغان مجاہد خان محمد کی امریکی شہری کے بدلے میں امریکی جیل سے رہائی عمل میں آئی۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسلامی امارت کے درمیان طویل اور نتیجہ خیز مذاکرات کے نتیجہ میں افغان مجاہد کو قید سے رہائی ملی۔
خان محمد کو تقریباً 20 برس قبل امریکی فوج نے نگرہار سے گرفتار کیا تھا اور وہ کیلیفورنیا کی جیل میں قید کات رہے تھے۔
امارت اسلامیہ نے مذاکرات میں قطر کے سہولت کاری کے کردار کی بھی تعریف کی اور افغان مجاہد کی رہائی کو بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ایک اہم مثال قرار دیا ہے۔