پاکستان کوسٹ گارڈز ترجمان کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران بلوچستان کے علاقے جیوانی، پسنی اور اوتھل میں منشیات اور ڈیزل اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران پاکستان کوسٹ گارڈز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پرجنوبی بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں میں915440 لیٹر ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنائی۔
اوتھل اور جیوانی میں کارروائی میں 34.505 کلو گرام چرس کی اندرون اور بیرون ملک اسمگلنگ بھی ناکام بنائی گئی۔
پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیتتقریباً 0.57 ملین ڈالرز ہے۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق کوسٹ گارڈز نےاپنی روڈ چیک پوسٹس پر دوران چیکنگ 30.6 ملین روپے مالیت کی مختلف ممنوع اشیا کی اسمگلنگ کی کوشش بھی ناکام بنائی۔ جن میں گٹکا، چھالیہ، نسوار، ٹائر، الیکٹرونکس اشیا، غیرملکی کپڑا اور سگریٹ شامل ہیں۔