نگراں دورِ حکومت میں بھرتی سرکاری ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا بل خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔
کے پی ملازمین بل 2025 کا اطلاق 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 کی بھرتیوں پر ہو گا، تاہم سن اور اقلیتی کوٹہ، کمیشن کے ذریعے بھرتیوں کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔
ملازمین کو نکالنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی جائےگی جس کی سربراہی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کریں گے۔
تمام ادارے نگراں حکومت میں ہونے والی بھرتیوں کی 30 دن میں رپورٹ مرتب کریں گے۔
ملازمین سے متعلق کمیٹی کافیصلہ حتمی ہو گا۔ بل کامقصد نگراں دور کی بھرتیوں کو غیرقانونی قرار دینا ہے۔