ریلوے حکام نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی سب کمیٹی میں بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا۔
ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ رات کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی وجوہات کے باعث ٹرین نہیں چلا سکتے۔
ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لیے ریلوے کو بہت زیادہ انوسٹمنٹ درکار ہے۔ کوئٹہ کے ٹریک پر فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ کی ضرورت ہے، روس سے پاکستان ریلوے کی کوئٹہ ٹریک پر بات چیت ہوئی ہے۔
روس کا کوئٹہ ریلوے ٹریک سے ماسکو تک ٹرین چلانے کا منصوبہ ہے اس حوالے سے دونوں ممالک کے مابین بات چیت جاری ہے۔
ریلوے حکام نے یہ بھی بتایا کہ فیصل آباد میں ریلوے پلاٹ کی قیمت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے جس کو کمرشل استعمال کے لیے دیا جائے گا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی یہ کام جاری ہے۔