برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ( پی سی اے اے) کے آڈٹ کے لیے کراچی پہنچ گی۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر پر ڈائریکٹر جنرل سی اے اے، نادر شفیع ڈار نے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم کو ابتدائی بریفنگ دی۔
برطانوی ٹیم 27 جنوری سے 6 فروری تک پاکستان سول ایوی ایشن کے لائسنسنگ ، ایئروردینیس اور فلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگر شعبہ جات کا سیفٹی آڈٹ کرے گی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آڈٹ میں کامیابی پر قومی ایرلائن سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر 2020 سے برطانیہ میں عائد پابندی ختم ہوجائے گی۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق فلائٹ سیفٹی سے متعلق تمام ضروری اقدامات کیے جا چکے ہیں۔ آوٹ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ابھی کیا جانے والا آڈٹ ایک رسمی کارروائی ہے۔
سی اے اے حکام نے آڈٹ کے بعد پاکستانی ایرلائنز کو مارچ میں برطانیہ کے لیے بھی پروازوں کی اجازت ملنے کی امید کا اظہار کیا ہے۔