سیینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کو سزائے موت یا کم از کم 25 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا بل منظور کر لیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی سب کمیٹی کے اجلاس میں جنسی جرائم کے مرتکب افراد کی سزا کا بل منظور کیا گیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے رکن سینیٹر محسن عزیزنے یہ بل پیش کیا تھا۔ محسن عزیز کا ماننا ہے کہ یہ بل ملک میں جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے لیے اہم ثابت ہوگا۔