صدر آصف علی زرداری نے متنازع پریوینشن آف الیکٹرونکس کرائمز (پیکا) ایکٹ ترمیمی بل 2025 کی توثیق کر دی۔ صدر پاکستان کے دستخط کے بعد پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قانون بن گیا ہے۔
یاد رہے رہےکہ قومی اسمبلی نے 23 جنوری کو پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کیا تھا۔ جس کے بعدگزشتہ روز ہی یہ بل سینیٹ نے بھی منظور کر دیا تھا۔
پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف صحافیوں نے پارلیمنٹ کی کارروائی سے واک آوٹ کیا تھا۔ اپوزیشن نے بھی اس بل کی مخالفت کی تھی اور بل کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان سے احتجاجاً واک آوٹ کیا تھا۔
دوسری جانب صحافی تنظیمیں بھی پیکا ایکٹ کی متنازع ترمیم کی منظوری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد، کراچی، لاہور، فیصل آباد، سکھر اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں صحافیوں نے احتجاج کیا۔