لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آیا اور ٹرین کی 3 بوگیاں پل ٹوٹنے سے پٹڑی سے اترگئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود گئیں ہیں۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ٹرین کے پٹری سے اترنے کے بعد لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے۔
ریلوے افسراں اور عملہ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔ ڈیریلمنٹ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔