پاکستان کوسٹ گارڈز نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے گڈانی کے نزدیک سمندر کے راستے اعلی کوالٹی کی غیر ملکی شراب کی اسمگلنگ ناکام بنائی۔
کارروائی کے دوران کوسٹ گارڈز نے غیر ملکی شراب کی 1973بوتلیں قبضہ میں لی گئیں۔
ایک اور کارروائی میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے سپر ہائی وے روڈ چیک پر مسافر کوچ کے ذریعے اسمگل کی جانے والی 102 بوتلیں برآمد کر لیں۔ شراب اندرونِ ملک اسمگلنگ کی کوشش کی جا رہی تھی۔
کوسٹ گارڈز کے مطابق پکڑی جانے والی شراب کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 63 ہزار امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ مذکورہ شراب قبضے میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائیوں میں شامل افیسرز اور جوانوں کی کارکردگی کو بے حد سراہا ۔