الامارہ نیوز نے افغان وزارت امور وآباد کاری مہاجرین کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی جیلوں میں قید 91 افغان قیدی رہائی کے بعد اپنے ملک افغانستان پہنچ گئے ہیں۔
رہائی پانے والے 91 افغان شہریوں کو قانونی دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے گرفتار کیا گیا تھا۔
گزشتہ روز پاکستان سے رہائی پانے کے بعد تمام 91 افغان شہری اپنے وطن واپس پہنچ گئے۔