ملتان کے نشتر اسپتال برن یونٹ میں زیر علاج گیس باوزر دھماکے کے مزید تین زخمی دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ خادم، 35 سالہ اعظم اور ذوالفقار شامل ہیں۔
یاد رہے کہ 27 جنوری کو ملتان کے علاقے شیرشاہ روڈ پر گیس سے بھرے باؤزر میں دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 39 زخمی ہو گئے تھے۔
نشتر اسپتال کے برن یونٹ میں زیر علاج حادثے کے 22 زخمیوں میں سے بعض کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔