پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے مرید کے لاہور میں چھوٹے طیاروں کے لیے بنایا گیا نیو والٹن ایئرپورٹ جنرل ایوی ایشن کے طیاروں کی پروازوں کیلئے کھول دیا۔
پاکستان ایرپورٹس اتھارٹی نے نیو والٹن ایئرپورٹ کے آپریشنل ہونے کا نوٹم جاری کر کے تمام جنرل ایوی ایشن کمپنیوں کو آگاہ کردیا ہے۔
نیو والٹن ایئرپورٹ مریدکے فلائنگ اسکولز اور جنرل ایوی ایشن کے طیاروں کیلئے استعمال ہو گا۔
مریدکے ایروڈروم جنرل ایوی ایشن کو سپورٹ کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ ایرپورٹ پر صبح 9 تا شام 5 بجے تک جنرل ایوی ایشن کے طیارے اڑان بھر سکیں گے۔
نجی طیارے رکھنے والے افراد بھی نیو والٹن ایرپورٹ استعمال کر سکیں گے۔
نیو والٹن ایرپورٹ پر ابتدائی طور پر 5 ہینگر قائم کیے گئے ہیں، یہ ہنگرز فلائنگ اسکولز کو دیے جائینگے۔
لاہور کے پرانے والٹن ایرپورٹ کو ختم کرکے تین سال قبل فلائنگ اسکولز کو مریدکے میں شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔