ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے فلیجل انجیکشن اور اینٹی بائیو ٹیک مرژپان سسپنشن کا استعمال ممنوعہ قرار دیتے ہوئے سپلائی اور فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔
بلوچستان میں جعلی اینٹی بائیوٹک انجکشن کی سپلائی کا انکشاف سامنے آنے کے بعد ڈریپ نے جعلی مرزپان سسپنشن کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کیا۔
ڈریپ کے مطابق سیکیریٹری پی سی کیو بی بلوچستان نے ڈریپ کو مطلع کیا کہ میراز فارما، قصور کے تیار کردہ پروڈکٹ کے نمونے کو ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری، کوئٹہ نے جعلی، غیر رجسٹرڈ اور غلط برانڈڈ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈریپ کے مطابق نمونہ والے حصے سسپینشن مرزپان میں کوئی ایکٹیو فارماسیوٹیکل اجزاء (سیفی زائم) نہیں ہے، سات ہندسوں میں ایک جعلی رجسٹریشن نمبر ہے اور اس میں پی ایچ 6.51 ہے جو مخصوص حد 2.5 سے 4.5 تک ہوتا ہے۔
دوائی کی بیرونی پیکیجنگ میں املا کی متعدد غلطیاں، نیز مبہم اور گمراہ کن معلومات شامل ہیں۔
جس پر ڈریپ نے ری کال الرٹ جاری کرتے ہوئے میں مرزپان کے بیچ نمبر 007 کو جعلی قرار دے کر اسکا استعمال ممنوعہ قرار دے دیا اور مرزپان سسپنشن 100 ایم جی کی سپلائی اور فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔
ڈریپ نے مارکیٹ میں فروخت کیے جانے والے انجیکشن فلیجل 10 ایم ایل کے بیچ نمبر اے ڈی 482 کو بھی غیر معیاری قرار دے دیا ہے۔
ڈریپ کے مطابق سینئر ڈرگ انسپکٹر آئی سی ٹی اسلام آباد نے بتایا ہے کہ فلیجل انجکشن کو ڈرگ ٹیسٹنگ ،لیبارٹری نے غیر معیاری قرار دیا ہے، جس کے بعد ڈریپ نے اس کی خرید وفروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔